ارجنٹائن نے ڈیفنس کھلا چھوڑ کر بھیانک غلطی کی، محمد رشید

ارجنٹائن نے ڈیفنس کھلا چھوڑ کر بھیانک غلطی کی، محمد رشید

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فٹ بال کھلاڑی اور کوچ محمد رشید نے کہا ہے کہ کروشیا نے ارجنٹائن کو مکمل آؤٹ کلاس کرکے ورلڈ کپ فٹ بال کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کو معدوم کردیا ہے لیکن کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، ارجنٹائن نے ڈو اینڈ ڈائی کی پوزیشن پر ڈیفنس کھلا چھوڑ کر بھیانک غلطی کی جس کا خمیازہ 3۔0 کی شکست سے بھگتنا پڑا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارجنٹائن کے باہر اور یا اندر ہونے کا فیصلہ گروپ کے اگلے میچز پر منحصر ہوگا، اس گروپ سے کروشیا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے دیگر میچز میں فرانس اور آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی