دوحہ: کویت فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر گرفتار

دوحہ: کویت فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر گرفتار

دوحہ(نیٹ نیوز ) قطر کے سکیورٹی حکام نے دوحہ کے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کویت کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر نواف خالد الخالدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں خالدی نے کہا ہے کہ ان کا موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز ضبط کرلی گئی ہیں۔انھیں اپنے والدین ، خاندا ن یا دوحہ میں کویت کے سفارت خانے میں سے کسی سے بھی رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خالدی کے وکیل حسین الاصفور نے بدھ کو العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواف کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ہوائی اڈے پر جو کچھ ہوا ہے،اس سے ان کی شہرت کو نقصا ن پہنچا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواف الخالد ی ایک قانون پسند شہری ہیں۔انھوں نے قطر میں ٹریفک قوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی