میکسیکو کی مداحوں سے غلط نعرے نہ لگانے کی اپیل

میکسیکو کی مداحوں سے غلط نعرے نہ لگانے کی اپیل

ماسکو(نیٹ نیوز)میکسیکو کے سٹرائیکر ڑیویئر ہرنینڈس نے شائقین سے ہم جنس پرستی کیخلاف نعرے نہ لگانے کی اپیل کردی۔ سٹرائیکر نے سوشل میڈیا پر شائقین کو پیغام میں کہا کہ دوران میچ سٹیڈیم میں کسی بھی قسم کے نعروں سے گریز کریں تاکہ مزید جرمانے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ جرمن گول کیپر کیخلاف نعرے لگانے پر فیفا نے میکسیکو پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی