انگلینڈ اور آسٹریلیا کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا

مانچسٹر(اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے بعد شڈول میں شامل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی