برازیل، نائیجریا ، سوئٹرزلینڈ کی فتح ، کوسٹاریکا ، آئس لینڈ اور سریبا ہار گئے

برازیل، نائیجریا ، سوئٹرزلینڈ کی فتح ، کوسٹاریکا ، آئس لینڈ اور سریبا ہار ...

ماسکو(سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ میں برازیل ،نائیجریااور سوئٹزرلینڈنے اپنے میچ جیت لیے جبکہ کوسٹاریکا،آئس لینڈ اور سربیاکو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیل کے مطابق پہلے میچ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو 2۔0 سے شکست دے دی۔میچ میں مجموعی طور پر برازیل حاوی رہا تاہم کوسٹا ریکا نے اسے مقررہ 90 منٹ تک گول کرنے سے باز رکھا۔میچ بار بار رکنے اور پے درپے فاؤل کے سبب 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیاتومیچ کے 91ویں منٹ میں کوٹنہو نے اورمیچ کے اختتام پر نیمار نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔دوسرے میچ میں نائیجیریا نے آئس لینڈ کو 0۔2 سے شکست دے دی۔روس کے شہر وولگو گراڈ میں کھیلے گئے میچ میں نائیجیرین ٹیم نے ابتدا میں حریف گول پوسٹ پر کئی حملے کیے جو آئس لینڈ کے دفاع نے ناکام بنائے، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا، دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی احمد موسیٰ نے عمدہ پاس پر گول کرتے ہوئے نائیجیریا کو برتری دلا ئی۔75 ویں منٹ میں احمد موسیٰ نے ڈیفنڈر اور گول کیپر دونوں کو چکمہ دیتے ہوئے بال کو جال کی راہ دکھاتے ہوئے دوسرا گول کردیا، میچ کا اختتام نائیجیریا کی 0۔2 سے فتح کے ساتھ ہوا۔ گروپ ڈی سے کروشیا نے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے، نائیجیریا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آئس لینڈ اور ارجنٹائن کا ایک ایک پوائنٹ ہے، نائیجیریا کی فتح سے ارجنٹائن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں، ارجنٹائن کا آخری گروپ میچ نائیجیریا جب کہ آئس لینڈ کا کروشیا سے شیڈول ہے۔ گروپ ای کے تیسرے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دے دی۔ پہلا گول سربیا کے ایلکزینڈر مکرووچ نے پانچویں منٹ میں کیا۔سوئٹرز لینڈ نے 52ویں منٹ میں گول کرکے سربیا کی سبقت ختم کردی اور میچ 1۔1 سے برابر ہوگیا۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزر لینڈ کے شرڈن شقیری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

B

مزید : کھیل اور کھلاڑی