ہاکی چیمپئنز ٹرافی بڑا اہم اور توجہ طلب ایونٹ ہے،صدرآئی ایچ ایف

ہاکی چیمپئنز ٹرافی بڑا اہم اور توجہ طلب ایونٹ ہے،صدرآئی ایچ ایف

بریڈا(سپورٹس رپورٹر) ہاکی چیمپئنز ٹرافی2018 بڑا اہم اور توجہ طلب ایونٹ ہے جس میں پوری دنیا سے شائقین دلچسپی لے رہے ہیں اس کی کامیابی ہمارا ٹارگٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ کوکو برینز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یورپ سے پوری دنیا کی بہترین ہاکی ٹیمیں اس ایونٹ کا حصہ ہیں او ر کھیل کی ترقی و ترویج کے لئے اس ایونٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا اب میزبان ملک ہالینڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی کامیابی کے لئے وسائل بروئے کار لائے انہوں نے کہا کہ جو ممالک ایونٹ میں شریک ہیں ان کے ممالک میں بھی اس سے کھیل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ہاکی کے بے شمار میگا ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں جن کا انعقاد باقاعدگی سے ہوتا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم اس حوالے سے اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہیں اور امید ہے کہ ہاکی چیمپیئنز ٹرافی سابقہ ایونٹس کی طرح کامیاب ہوگی ۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والی بیلجیئم کی ہاکی ٹیم جس نے سلور میڈل اپنے نام کیا ایونٹ کا حصہ ہے جبکہ ماضی میں تین مرتبہ ہاکی چیمپنئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کی ٹیم بھی اس کا حصہ ہے جبکہ جبکہ اولمپک چیمپن ارجنٹائن بھی ایکشن میں نظر آئے گا ان چھ ٹیموں میں سے پانچ ٹیموں کی اب تک کھیلی جانے والی ہاکی چیمپنز ٹرافی میں کارکردگی قابل ستائش ہے جسے اس کھیل کی دنیا میں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی