ہاکی چیمپئنز ٹرافی : پاکستان کی بھارت کیخلاف مجموعی کارکردگی بہترین
بریڈا(سپورٹس رپورٹر)ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 18 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے چھ میچوں میں بھارت کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ بارہ میچوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا جبکہ کوئی میچ ڈرا نہیں ہوا پاکستان کی ٹیم نے بھارت کیخلاف ایونٹ میں 54 جبکہ بھارتی ٹیم نے 44 گول سکو ر کئے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان1950 سے لیکر اب تک 172 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 59 میچوں میں بھارتی ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف 82 میچز جیتے ہیں اس طرح پاکستان کو مجموعی طور پر بھارت پر سبقت حاصل رہی دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک31 میچ ڈرا ہوئے۔ پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی مجموعی طور پر شاندار رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں بھارت کے خلاف کیسی پرفارمنس دیتی ہے اگر گزشتہ پانچ سال کی بات کی جائے تو پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت کے خلاف کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی ہے ۔
B