سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کرکٹرزفائنل،احمد شہزادفارغ

سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کرکٹرزفائنل،احمد شہزادفارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے ہیں، بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔پی سی بی نے کرکٹرز کیلئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کر لیا، چند روز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ بلے باز بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی آمدن ڈبل کردی ہے، اے کیٹیگری کو 5 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ ، بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 45 ہزار کی بجائے 7 لاکھ دئیے جائینگے۔سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن 1 لاکھ 98 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کر دی گئی، ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ کی بجائے 3 لاکھ ہوگی، 10 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔