پاکستان سپر لیگ فور میں کرکٹ کی ایک ٹیم کم ہونے کا خطرہ

پاکستان سپر لیگ فور میں کرکٹ کی ایک ٹیم کم ہونے کا خطرہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے اگلے ایڈیشن 2019ء میں ایک فرنچائزڈ ٹیم کم ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ واجبات کی عدم ادائیگی اور مسلسل ٹال مٹول ہے جس کی وجہ سے اس فرنچائزڈ کے کئی کھلاڑیوں کو گذشتہ سیزن کے معاوضوں کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی ہے۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزڈ مالکان کو ڈیڈ لائن دینے کے علاوہ معاہدہ منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی لیکن اس کا فرنچائزڈ حکام پر کوئی اثر نہیں پڑا اور معاملات بدستور زیرالتواء ہیں۔ پی سی بی حکام تاحال اس فرنچائزڈ کا نام منظر عام پر لانے سے گریزاں ہیں۔ پی سی بی کے ایک اعلیٰ افسر نے امید ظاہر کی ہے کہ فرنچائزڈ جلد واجبات ادا کردے گی۔ ہم نے فرنچائزڈ کو ڈیڈ لائن نہیں دی البتہ جلد پیسے ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، اگر یہ رقم ادا نہ کی تو 21دن کا نوٹس دے کر معاہدہ ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ بورڈ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی