برمنگھم اوپن ٹینس:جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
برمنگھم(نیٹ نیوز)جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں جرمنی کی جولیاجارج کو شکست کاسامنا کرنا پڑا۔طویل انجری کے بعد گراس کورٹ پر واپسی کرنیوالی پیٹراکویٹوانے حریف جولیاجارج کیخلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔دوبارکی ومبلڈن چیمپئین پیٹراکویٹواکا سیمی فائنل میں مقابلہ رومانیہ کی مہیلا بزرنسکو ا سے ہوگا۔رومانین کھلاڑی نے کوارٹرفائنل میں روس کی ایلینا سویتلانہ کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی تھی۔
B