سٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنرکو ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائے گا، مائیک ہسی
میلبورن(آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیک ہسی نے کہا ہے کہ پابندی کے شکار سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور بلے باز ڈیوڈ وارنر کا آئندہ برس ہونے والے ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائے گا، دونوں کھلاڑیوں کی پابندی آئندہ برس مارچ میں ختم ہوگی جبکہ ورلڈکپ آئندہ برس مئی میں کھیلا جائے گا اس لئے ان کے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔
جس کی وجہ سے وہ بہ آسانی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے۔