پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ملکی کرکٹ بہتر ہوئی: شاہد آفریدی

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے ملکی کرکٹ بہتر ہوئی: شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی اور قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بھی نمایاں فرق آیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، سپر باکسنگ لیگ سے ہمارے باکسروں کی مالی حالت بھی پہلے سے بہت بہتر ہوجائے گی۔بوم بوم کا کہنا تھا کہ حکومت کو کرکٹ کے علاوہ باقی کھیلوں پر بھی بھرپور توجہ دینی چاہئے۔جس ہمارے نوجوانوں میں مثبت رجحان پیدا ہوگا۔