گیسٹر و سمیت متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے تشہیری مہم کاآغاز

گیسٹر و سمیت متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے تشہیری مہم کاآغاز

لاہور(سٹی رپورٹر )حکومت پنجاب نے مون سون کی متوقع بارشوں سمیت ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر شہری و دیہی علاقوں میں گیسٹرو اور دیگر متعدی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فوری طور پر تشہیری مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں لاہور،فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے دیگر علاقوں میں عوام میں متعدی امراض کے پھیلاؤ کے بارے میں شعور پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور جگہ جگہ بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں جن پر مختلف ہدایات درج کی گئی ہیں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی اچھی طرح ابال کر استعمال کریں اور مضر صحت پانی کے براہ راست استعمال سے گریز کیا جائے جبکہ انہیں دیگر احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر بھی عملدر آمد کی ہدائت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت میں متعلقہ ضروری ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ گیسٹرو یا دیگر متعدی امراض میں مبتلا لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ پانی ابال کر پینے سے صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1