اساتذہ کو عزت مآب لکھنے اور پکارنے کا حکم ، ٹیچر تنظیموں کا خیر مقدم
لاہور(حافظ عمران انور)دیرآید درست آید ، معاشرے میں استاد کی کی عزت و تکریم کو بڑھانے کے لئے محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے نام سے پہلے عزت مآب کا لفظ لکھنے کا کی ہدایات جاری کر دیں ۔اساتذہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق معاشرے میں استاد کی عزت و تکریم کو بڑھانے کے لئے سابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے بطور سیکرٹری سکول ایجوکیشن اپنے آفس میں آخری دن مراسلہ جاری کیا جس میں آئندہ تمام دفتری امور میں اساتذہ کے ناموں سے پہلے عزت ماب کا لفظ لکھنے کا کہا گیا ہے ۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی جانب سے جاتے جاتے ایک بڑا قدم اٹھا نے سے اساتذہ کی تمام تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سکول کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 25 اے کے تحت5 سے 16 سال کے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی حکومت پر فرض ہے۔مراسلے میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکول اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی تعلیم پر فوکس جاری رکھیں کیونکہ اساتذہ کے بغیر پاکستان میں تعلیمی انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پنجاب میں تعلیمی ماحول کو برقرار رکھا ۔واضح رہے کہ حالیہ بیوروکریسی کے تبادلوں میں سابق سیکرٹری سکول ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی تھیں اور سابق سیکرٹری پاپولیشن امبرین رضا کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا چارج دیا گیا ہے۔
عزت مآب