لاہور کے نئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) انوارالحق نے چارج سنبھال لیا

لاہور کے نئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) انوارالحق نے چارج سنبھال لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) سابقڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے نئے تعینات ہونے والے ڈی سی کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے کا چارج دے دیا۔نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے اپنے عہدہ کا چارج لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنرز حضرات سے خصوصی طور پر تعارفی میٹنگ کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جانفشانی ، محنت اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں الیکشن 2018کے انتظامات ، مون سون سے آنے والے سیلاب کے انتظامات اور ڈینگی مہم شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1