حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک زمان نصیب

حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک زمان نصیب

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 146 ملک زمان نصیب نے کہاہے کہ حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے برسر اقتدار کرپٹ مافیا کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں حلقہ کے عوام کا تحریک انصاف کا زبردست خیر مقدم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منشور پر اعتماد کامیابی کی دلیل ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 146 کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کریں گے ۔ 25 جولائی کو تحریک انصاف کامیاب وکامران ہوگی مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

زمان

مزید : میٹروپولیٹن 1