جب تک بے رحم احتساب نہیں ہو گا ادارے مضبوط نہیں ہو سکتے،خرم گنڈا پور

جب تک بے رحم احتساب نہیں ہو گا ادارے مضبوط نہیں ہو سکتے،خرم گنڈا پور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ن لیگ کے مقروض صدر شہباز شریف بتائیں وہ محدود آمدنی میں ایک سے زائد فائیو سٹار گھروں کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں؟ اور بیرون ملک علاج اور پاکستان کے اندر سیاست اور اللے تللے کس پیسے سے کرتے ہیں؟ کوئی مقروض شخص پورے ملک کی سیاست تو کیا ایک یونین کونسل میں سیاست کرنے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ خواب بن گیا، افراد مضبوط اور ادارے کمزور ہو گئے۔جب تک بے رحم احتساب نہیں ہو گا کسی انتخاب کا ملک و قوم کو کچھ فائدہ نہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ 1985ء سے پہلے کون کتنا امیر تھا اور آج کتنا امیر ہے اس کا جائزہ لے لیا جائے تو ہر امیر کی امارت کا بھانڈہ بیچ چوراہے کے پھوٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب سے شریف برادران کوچہ اقتدار میں داخل ہوئے ہیں تمام اخلاقیات کی حدیں ٹوٹ گئیں، جرائم پیشہ عناصر سیاستدانوں کا روپ دھار کر سیاہ و سفید کے مالک بن گئے

گنڈا پور

مزید : میٹروپولیٹن 1