عوام کرپشن کی سیاست ختم کرنے کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں،میاں مقصود

عوام کرپشن کی سیاست ختم کرنے کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں،میاں مقصود

لاہور ( پ ر) صدر متحدہ مجلس عمل صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ عوام کرپشن بے حیائی ، جھوٹ اورمنافقت کی بے ہودہ سیاست کے خاتمے کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 128گرین لینڈ ہاؤسنگ سیکم مناواں میں عید ملن پارٹی اور انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر متحدہ مجلس عمل وامیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، امیدواراین اے 128 چوہدری منظور حسین گجر اور معززین علاقہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم اے اقتدار میں پہنچ کر کرپشن فری پاکستان کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی اور عام آدمی کے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا جائے گا اور ہر طرح کی سیاسی ،معاشی ، معاشرتی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ اس موقع پر صدر متحدہ مجلس عمل لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ این اے128کے عوام خاندانی اور بے حیائی کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ حلقہ کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور حلقہ کی عوام کو سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ، عوام کو انصاف کی بلاتفریق فراہمی ہو ۔ اس موقع پر این اے 128 کے امیدوار چوہدری منظور حسین گجر نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے اگرمجھے چوروں، لیٹروں اور بے حیائی کو فروغ دینے والی پارٹیوں کے امیدوار ان کے مقابلے میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا تو میں وعدہ کرتا ہو ں کہ حلقہ این اے 128 کے مسائل میری بنیادی ترجیح ہو ں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1