مسلم لیگ(ن) مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن گئی،ساجدہ وسیم

مسلم لیگ(ن) مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن گئی،ساجدہ وسیم

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال شب و روز عوام کی خدمت کی‘ باشعور ووٹر ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دے گا، انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔دھرنہ پارٹی کو سیاسی مستقبل سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔ن لیگ نے پانچ سال عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہیجن لوگوں کا ایجنڈا صرف ملک میں انتشار پھیلانا ہے عوام الیکشن میں ان کو ووٹ دینے سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا ہم نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال دیا لیکن اب خوشحالی کی طرف لیکر جانا ہے۔ تمام سروے مسلم لیگ (ن) کی جیت کی نوید سنا رہے ہیں، عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے۔

ساجدہ وسیم

مزید : میٹروپولیٹن 1