ٹکٹوں کے ایشو پر پراپیگنڈہ کرنے والے پارٹی سے مخلص نہیں،میاں جاوید

ٹکٹوں کے ایشو پر پراپیگنڈہ کرنے والے پارٹی سے مخلص نہیں،میاں جاوید

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما میاں جاویدعلی نے کہاہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی پالیسی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والا ٹولہ پارٹی سے مخلص نہیں ہے ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ا نکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورعبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پنجاب سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ۔ عبدالعلیم خان کی تحریک انصاف کیلئے قربانیاں اور تبدیلی کے سفر میں جدوجہد قابل تحسین ہے۔

میاں جاوید

مزید : میٹروپولیٹن 1