پاکستان اور چین کے کثیرلسانی ادب کا عکاس جریدہ ’ہم رِکاب‘ شائع ہوگیا

پاکستان اور چین کے کثیرلسانی ادب کا عکاس جریدہ ’ہم رِکاب‘ شائع ہوگیا

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چین بزم ادب کے زیر اہتمام ،دونوں دوست ممالک کے کثیرلسانی ادب کا عکاس، سہ ماہی ادبی جریدہ ’ہم رِکاب‘ منظر عام پر آگیا ہے ۔ ممتاز شاعر ، ادیب و صحافی سہیل احمد صدیقی کی ادارت میں شائع ہونے والے اس منفرد رسالے کے اولین شمارے میں اردو، انگریزی ، چینی اور پاکستانی زبانوں (فارسی، پنجابی، سرائیکی، ہندکو، سندھی، پشتو، براہوی ، کھوار اور شینا) کے معروف اہل قلم کی نگارشات شامل ہیں جبکہ اس جریدے کی سب سے اہم خصوصیت ، اردو کے نامور چینی شاعر انتخاب عالم (چانگ شی شوان) کی شاعری کے متعلق خصوصی گوشہ ہے۔’ہم رِکاب‘ کے حصہ چینی زبان میں انتخاب عالم کی چینی شاعری اور اردو سے چینی میں کیے گئے تراجم بھی اہل ذوق کے لیے دل چسپی کا باعث ہیں۔’ہم رِکاب‘کے افتتاحی شمارے کے انگریزی حصے میں بوسنیا ہرزی گووینا کی عالمی شہرت یافتہ شاعرہ انیسہ ماہمی کی نظم،ابن صفی کے متعلق ایک اہم تحریر ،منیر نیازی کی ایک نظم کا ترجمہ ازقلم محترمہ تنویر رؤف ، عابدہ رحمانی (امریکا) کا مضمون اور منزہ سحر کی انگریزی نظم شامل اشاعت ہے۔

ہم رکاب

مزید : میٹروپولیٹن 1