ٹکٹ کا حصول پارٹی سے وابستگی کا معیار نہیں ہونا چاہیے،میا ں عثمان
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما، پی پی 153سے امیدوارمیاں عثمان نے کہا ہے کہ تھوک کے حساب سے لوٹوں کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو ا پنی ہی جماعت میں اپنی شناخت کا چیلنج درپیش ہے ،مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کی دستاویز ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں مقامی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ میاں عثمان نے کہاکہ صرف ٹکٹ کا حصول پارٹی سے وابستگی کا معیار نہیں ہوناچاہیے ۔ قیادت نے اگر موقع دیا تو اپنی بھرپو رجان لڑا دیں گے اور کامیابی حاصل کر کے اسمبلی کے اندر حلقے کی عوام کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور اسے ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے جس برق رفتاری سے کام کیا ہے اس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ میاں عثما ن نے کہا کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کرناہے اور جو بھی فیصلہ ہو اسے سب کو تسلیم کرنا چاہیے جائے ۔ہم نے اپنی ذات سے آگے بڑھ کر اپنے ملک اور پارٹی کاسوچناہے۔