امجد صابری کو دنیائے فانی سے بچھڑے دو برس بیت گئے

امجد صابری کو دنیائے فانی سے بچھڑے دو برس بیت گئے

لاہور(فلم رپورٹر)معروف قوال امجد صابری کو دنیائے فانی سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔امجدصابری دو برس قبل 22جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ امجد صابری نے23 دسمبر1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے۔ امجد صابری نے1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔ انہوں نے اپنے والد اور چچا مقبول صابری کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو اتنی خوبصورتی سے پڑھا کہ شہرت کی بلندیاں چھو لیں۔ ان کی مقبول قوالیوں میں ’تاجدار حرم‘، ’بھر دو جھولی‘، ’علی کے ساتھ ہے زہرہ کی شادی‘، ’میرے خواجہ پیا‘ اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر