ایونٹ آرگنائزرز کیخلاف مظہرراہی گلوکاروں کومتحد کرنے میں کامیاب

ایونٹ آرگنائزرز کیخلاف مظہرراہی گلوکاروں کومتحد کرنے میں کامیاب

لا ہور (شوبز رپورٹر )بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا کنگ مظہرراہی سب گلوکاروں کومتحد کرنے میں کامیاب ہوگئے،جوق در جوق تحریک میں شریک،مظہرراہی اور جوجی علی خاں کی قیادت پر اعتماد ہے،لائحہ عمل تیار کرلیا گیا،گلوکارکسی بھی چینل یا شومیں بغیر معاوضہ نہیں جائیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہدنوں ایک شومیں مفت گانے سے انکار پر وہ شو بدنظمی کا شکار ہوگیاتھا،جس پر گلوکار مظہرراہی نے سب گلوکاروں کو اکٹھا کرکے ان فیشن و ایوارڈشوزاور ٹی وی چینلز کے مارننگ شوزمیں بلا معاوضہ پرفارم کرنے کا بائیکاٹ کردیا۔مظہرراہی کا کہنا تھا کہ یہ فیشن و ایوارڈ شوز ہمارا نام اور تصاویر استعمال کرکے سپانسرز سے لاکھوں اینٹھتے ہیں اور ہم سے منتیں کی جاتی ہیں کہ ایک انٹری کردیں ہماری عزت رہ جائیگی جبکہ ٹی وی چینلز اپنے مارننگ شوزمیں میں صرف او رصرف اپنے پروگرامزکی ریٹنگ بڑھانے کے لیئے بلاتے ہیں جن کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔عارف لوہار،اکرم راہی،حمیرا ارشد،شیرمیانداد خان،خلیل حیدر،ملکو،جواد کاہلوں،تنویرآفریدی،جوجی علیخان،عباس رائے،نرمل شاہ،طارق طافو،نغمانہ جعفری،نیلم افشاں،ناصر بیراج،عامر سمیع خان،حنا ملک،افی جان،سائرہ ارشد،انیقہ علی،اقصی،حنا فرید،انضی،مسکان جے،شاہد سونو بٹ،شاذعلی،فرح ناز،ملائکہ فیصل،شبنم مجید،شفق بٹ،مسرور فتح علیخان،خواجہ نصراللہ،نوراں لعل،اللہ رکھا پیپسی،غفار لہری،فیضی،حسن عباس،دانش کھچی،جاوید،کنزہ روز،راگنی،احمدنواز،میڈم افشاں جی،عمران ہاشمی،عمران نیازی،قلب عباس ،دیبا کرن اور عینی طاہرہ سمیت بہت سارے نئے و پرانے گلوکار ایک ایجنڈے پر متفق ہوچکے ہیں۔

مزید : کلچر