حریم فاروق، عثمان خالد ، عدنان صدیقی کی کینیڈا فیسٹیول میں شرکت

حریم فاروق، عثمان خالد ، عدنان صدیقی کی کینیڈا فیسٹیول میں شرکت

لاہور(فلم رپورٹر) حریم فاروق ، عثمان خالدبٹ، عدنان صدیقی اور شہزاد رائے کاکینیڈا کا دورہ، مسزساوگا ہلال فوڈ فیسٹیول میں پرفارمنس دے کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ نےAnother Hit Inc.اور Universal Promotions Arrayedکے اشتراک سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں واقع مسز ساوگا اسکوائر پر واقع ہلال فوڈ فیسٹیول میں شرکت کی۔فیسٹیول میں معروف گلوکار شہزاد رائے نے حریم فاروق، عثمان خالد بٹ کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاکر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا،اس موقع پر پرستاروں کی بڑی تعداد نے پاکستانی فنکاروں کو اپنے حلقے میں لے لیا، اور اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ 2روزہ فیسٹیول میں 27ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ پاکستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی دنیا میں بھی پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہاہے۔

مزید : کلچر