ہنی البیلا کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی

ہنی البیلا کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی

لاہور ( فلم رپورٹر)ہنی البیلا کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی ہوئی ہے ۔ ہنی البیلا ان دنوں الحمراء ہال lمیں اسٹیج ڈرامہ ’’دل دے کالے ‘‘ میں پرفارم کررہے ہیں ،وہ طویل عرصے کے بعد الحمراء میں ہونے والے کسی اسٹیج ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔ ہنی البیلا نے کہا کہ ٹی وی پر مصروفیات کی وجہ سے مکمل طور پر اسٹیج ڈرامے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا مگر اب فرصت ملی تو دوبارہ سے سٹیج ڈرامے میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اصل شناخت اسٹیج کی دنیا سے ہی ہوئی اور پھر نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو سے ملک بھر میں شہرت ملی ۔مستقبل میں بھی الحمراء میں کام کرتا رہوں گا ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ہما علی ،انمول شہزادی ،شبنم چوہدری ، دیا علی ،سخاوت ناز ،عقیل حیدر ،حامد رنگیلا ،افروز خان ،صابر گاگا ،سلیم پنچھی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان ہیں۔

مزید : کلچر