انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے،مدیحہ افتخار

انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے،مدیحہ افتخار

لاہور(فلم رپورٹر) معروف ٹی وی اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ خداکی ذات نے جو شہرت کے ساتھ ساتھ عزت بھی دی وہ کم لوگوں کو ہی نصیب ہوتی ہے۔مدیحہ افتخار نے کہا کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں تصور بھی نہیں کیا انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی فیلڈ ایک مشکل شعبہ ہے مگر میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں اگر یہ بھی محنت سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرورملتی ہے۔

مزید : کلچر