عون عباس کی ’’ڈھولا ساڈا اے‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

عون عباس کی ’’ڈھولا ساڈا اے‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار عون عباس کی نئی ویڈیو گیت’’ڈھولا ساڈا اے‘‘ کی سوشل میڈیا پردھوم،اگلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔ عون عباس نے اس ویڈیو کا ٹیزر عید سے قبل سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جس نے بے حد پذیرائی حاصل کی تھی اور عید کے بعد اب تک اس کو دیکھنے والے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ اس ویڈیو میں ان کے ہمراہ پاکستان کی ٹاپ ماڈل علیزہ عون نے ماڈلنگ کی ہے اس ویڈیو کی ڈائریکشن بلال جان نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران عون عباس نے بتایاکہ اس ویڈیو کے ٹیزر کی مقبولیت دیکھتے ہوئے انہوں نے اگلے ہفتے میں اسے سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو کو ریلیز کرنے کے لیئے ان کی ایک معروف ریلیزنگ کمپنی سے بھی بات چیت چل رہی ہے جو اسے دنیا بھرمیں ریلیز کرے گی۔

مزید : کلچر