’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے میکرز کی جیکی شروف سے مختصر کردار کیلئے رابطے

’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے میکرز کی جیکی شروف سے مختصر کردار کیلئے رابطے

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے فلمساز نے اداکار جیکی شروف سے فلم میں مختصر کردار کے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ کے فلمساز فلم کو سپیشل بنانے کے لئے اداکار جیکی شروف کے فلم میں مختصر کردار کے لئے منصوبہ بندی کر رہے اور اس سلسلے میں انکی جیکی شروف کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے، فلم کے ہدایتکار پونیت ملہوترا اور پیشکش کرن جوہر کی ہے، فلم میں اداکار ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستریا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 23نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر