مرونل ٹھاکر کے فلم ’’لو سونیا ‘‘ کے کردار کی پہلی جھلک جاری

مرونل ٹھاکر کے فلم ’’لو سونیا ‘‘ کے کردار کی پہلی جھلک جاری

ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹی وی اداکارہ مرونل ٹھاکر کے فلم ’’لو سونیا ‘‘ کے کردار کی پہلی جھلک پر مبنی پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار تبریز نورانی کی فلم ’’لو سونیا ‘‘سے ٹی وی اداکارہ مرونل ٹھاکر کے کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں وہ سونیا کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی کہانی بچیوں کی سمگلنگ پر مبنی ہے، جس میں امریکی اداکارہ ڈیمی مور، فریدہ پنٹو، مارک ڈوپلاس، رچا چڈا، انوپم کھیر منوج باجپائی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر