سنجے دت کی زندگی کے 4 متنازع واقعات جو ’ ’سنجو‘ میں شامل نہیں

سنجے دت کی زندگی کے 4 متنازع واقعات جو ’ ’سنجو‘ میں شامل نہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارسنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے تاہم اب بھی ان کی زندگی کے مختلف پہلو ایسے ہیں جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔اداکار سنجے دت کی زندگی منشیات کے استعمال، اسلحہ اسمگلنگ سمیت متعدد تنازعات سے بھری پڑی ہے جب کہ ان کے بالی ووڈ کی متعدد اداکاراؤں سے بھی تعلقات رہے ہیں لیکن فلم میں سنجے دت کی زندگی کے صرف دو پہلوؤں کو فلمایاگیا ہے جوان کے جیل میں گزارے گئے دن اورمنشیات کیاستعمال سے متعلق ہے۔سنجے دت کے متعدد اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں جن میں ایک اداکاری ٹینامینم ہیں، ٹینا مینم کے ساتھ سنجے کا تعلق تقریباً دوسال تک رہا، سنجے دت ٹینا سے بہت محبت کرتے تھے اور ایک بار وہ بھارتی فلموں کے ولن گلشن گروور کے ساتھ رشی کپور کو مارنے ان کے گھر پہنچ گئے تھیکیونکہ رشی کپور بھی ٹینا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔سنجے دت کا اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ افیئر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم اب سنجے دت اس بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔سنجے دت کی زندگی کا ایک اورمتنازع پہلو ملازمہ پر فائرنگ کا واقعہ ہے۔ سنجے دت جب چھوٹے تھے تو ان سے ایک گولی گھر میں کام کرنیوالی ملازمہ کو لگ گئی، تاہم دت فیملی نے نوکرانی کاعلاج کراکے معاملے کو وہیں دبادیا۔ اداکار گووندا اورسلمان خان کے ساتھ بھی سنجے دت نے اپنے رشتوں کو بگاڑا، ایک وقت تھا جب گووندا اور سنجے دت بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں ان کے رشتوں میں دراڑ آگئی جب کہ سلمان خان کے ساتھ بھی ان کا رشتہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا تاہم اس بات کو بھی فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کی جارہی ہے، فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، پاریش راول، سونم کپوراور دیا مرزا شامل ہیں۔

مزید : کلچر