پاکستانی نئی فلم ’’شور شرابا ‘‘ کی نمائش 29جون کو متوقع

پاکستانی نئی فلم ’’شور شرابا ‘‘ کی نمائش 29جون کو متوقع

لاہور ( فلم رپورٹر) فلم ’’شور شرابا ‘‘ کی نمائش 29جون کو متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’شور شرابا ‘‘ کو متعدد مرتبہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا مگر فلم ریلیز نہ ہو سکی۔اب سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابا ‘‘ کو 29جون کو نمائش کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے فلم کی کاسٹ میں بڑی بے چینی اور اصطرابی پائی جا رہی ہے کہ فلم کو بغیر کسی تشہیری مہم کے ریلیز کرنا حماقت ہے ۔ اس فلم سے بہت سے اداکاروں کا کیریئر وابستہ ہے اور خاص طور پر رابی پیرزادہ ،عدنان خان پہلی مرتبہ اکٹھے فلم میں کام کررہے ہیں ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اچھی خان ،سخاوت ناز ،موسیٰ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے۔

کہ یہ بات قابل فہم نہیں کہ فلم ’’شور شرابا ‘‘ کو بغیر کسی تشہیری مہم کے ریلیز کر دیا جائے ۔ ان حلقوں کے مطابق فلم پر کثیر لاگت آئی ہے اور اس طرح فلم کو ریلیز کرنے سے نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ اس دوران بھارتی فلمیں بھی نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جا رہی ہوں گی اور ان سے مقابلہ کرنے کے لئے فلم ’’شور شرابا‘‘ کو بھرپور تشہیری مہم کے ساتھ آگے آنا ہو گا ۔

مزید : کلچر