کاہنہ : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کو سوئی خاتو ن کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا

کاہنہ : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کو سوئی خاتو ن کو تیز دھار آلہ سے قتل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے آہلو روڈ شہزاد کالونی میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر سوئی ہوئی خاتون کو تیز دھار آلے سے گردن پر وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق شہناز 6 سالہ بچے کی ماں تھی اور اس نے شوہر سے طلاق لیکر شوکت نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی جبکہ شوکت کی بھی یہ دوسری شادی تھی ،شوکت پہلی بیوی کے ساتھ حاصل پور میں رہتا ہے جس کے 5 بچے ہیں ،شہناز کپڑے وغیرہ سلائی کر کے گھر کا خرچہ چلاتی تھی جس گھر میں رہتی تھی وہ اس کے نام تھا ،شوہر اس کو بیچنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑا چل رہا تھا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش میں اصل حقائق سنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -