ڈیفنس : مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ڈیفنس : مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ شیرافضل کو اس کے ساتھی عثمان سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک پسٹل ،ریوالوراور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کو دیگر ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

مزید : علاقائی