ریسٹ ہاؤس میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

ریسٹ ہاؤس میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ائیرپورٹ کے نزدیک ریسٹ ہاوس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو اورامدادی ٹیموں نے موقع پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک کیش اینڈ کیری کے بلمقابل سفاری ہوٹل نامی ریسٹ ہاوس میں شارٹ سرکٹ کے باعث دوسری منزل پرآگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہاں موجودلاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا جس کی اطلاع فوری ریسکیواور امدادی ٹیموں کو دے دی گئی جس پر انہوں نے موقع پے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی