قصور: خطر ناک اشتہاری مجرم کاشف عرف لبھا گرفتار

قصور: خطر ناک اشتہاری مجرم کاشف عرف لبھا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے قتل، اغواء، ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم کاشف عرف کاشی عرف لبھا جس کی گرفتاری پر5لاکھ روپے انعام مقرر تھا کوقصور سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قتل،اغواء، ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے انویسٹی ونگ کی سپیشل پولیس ٹیمیں دن رات سر گرم ہیں ۔ انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ خضر حیات واہلہ کی سربراہی میں دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ریڈ کر کے مجرم کاشف عرف کاشی عرف لبھاجس کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجرم نواں کوٹ، مسلم ٹاؤن، وحدت کالونی اور کاہنہ سمیت شہر کے مختلف تھانوں میں قتل، اغواء، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید : علاقائی