ننکانہ : ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 12افراد شدید زخمی

ننکانہ : ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 12افراد شدید زخمی

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 8سالہ بچی اور تین خواتین سمیت ایک درجن افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطا بق بیری والا چوک ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 30سالہ محمد شہباز شدید زخمی ہوگیا۔ ڈی پی ایس چوک ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کیری ڈبہ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 20سالہ احسان شدید زخمی ہوگیا۔ احمد شاہ روڈ ننکانہ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 40سالہ ندیم شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں میراں پور سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اچانک جمپ لگنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 50سالہ ثناء بی بی، 8سالہ عاصمہ بی بی اور 55سالہ لیاقت علی شدید زخمی ہوگئے۔ سانگلہ ہل مڑھ بلوچاں روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور وین کے تصادم میں 18سالہ عبدالاحد اور 22سالہ اسامہ شدید زخمی ہوگئے۔ ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر ایک تیز رفتار رکشہ الٹ جانے کے باعث 50سالہ عبدالغفور، 45سالہ کنیز بی بی اور 52سالہ اللہ معافی شدید ززخمی ہوگئے علاوہ ازیں پل کمہاراں بچیکی کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 55سالہ چن شاہ شدید زخمی ہوگیا۔

مزید : علاقائی