شیخوپورہ :ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر متعدد افراد کولوٹ لیا

شیخوپورہ :ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر متعدد افراد کولوٹ لیا

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی آزادانہ لوٹ مار ، متعدد شہری لٹ گئے، پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے سے قاصر، شہری خوف اور عدم تحفظ کا شکار ،تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ کھوکھو ٹاؤن میں تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ کی دکان میں داخل ہو کر دکان مالک سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ، تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی بنک سے تین لاکھ روپے نکلوا کر گھر جانیوالی خاتون کا تعاقب کرکے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے رقم چھین لی اور فرار ہوگئے جبکہ خاتون صدمے سے بے ہوش گئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، اسی طرح تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیروزوالہ کے علاقہ میں واقع ایک سٹور میں گھس کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ تھا نہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں بھی موٹر سائیکل سوارمسلح ڈاکوؤں نے سرراہ چلتے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

مزید : علاقائی