آئی جی پنجاب کا جمشید مارکر اور مشتاق یوسفی کی وفات پر اظہار افسوس
لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے معروف سابق پاکستانی سفارت کار جمشید مارکر اور معروف مزاح نگار مشتاق احمدیوسفی کی رحلت پرغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے پسماندگان/سوگواران کو بھجوائے گئے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ جمشید مار کر اور مرحوم مشتاق یوسفی کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے جمشید مارکراور مشتاق یوسفی کے اہل خانہ کے نام اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔