ٹوبہ، گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کرنے پر6ملزموں کا ایک شخص پرحملہ

ٹوبہ، گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کرنے پر6ملزموں کا ایک شخص پرحملہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)گھر کے سامنے بیٹھنے اور گالی گلوچ کرنے سے منع کرنے کی رنجش پر چھ ملزمان نے حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا ،چک نمبر 301گ ب کے اعجاز احمد نے زبیر اور محسن وغیرہ کو اپنے گھر کے سامنے بیٹھنے اور ساتھیوں کو بلا کر گالی گلوچ کرنے سے منع کیا تو انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر اسے ڈنڈے سوٹوں سے شدید مضروب کردیا ،چٹیانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی