گوجرہ،ڈاکوؤں نے سی بی اے یونین کے رہنما کونہر جھنگ برانچ پر لوٹ لیا

گوجرہ،ڈاکوؤں نے سی بی اے یونین کے رہنما کونہر جھنگ برانچ پر لوٹ لیا

گوجرہ( نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل سوارنقاب پوش ڈاکوؤں نے سی بی اے یونین کے رہنما کونہر جھنگ برانچ پر لوٹ لیا۔معلوم ہو اہے کہ اریگیشن ایمپلائز (سی بی اے) یونین کے مرکزی رہنما اللہ بخش سیال اپنے موٹر سائیکل پر سوار نہر جھنگ برانچ دھماں بنگلہ کے قریب پٹری پر کا م کی غرض سے جارہے تھے کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید : علاقائی