پنجاب بھر میں853حادثات‘7افراد جاں بحق، 634شدید زخمی

پنجاب بھر میں853حادثات‘7افراد جاں بحق، 634شدید زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے853مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں634افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں358افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 426ڈرائیوز ،15کم عمرڈرائیورز426مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید : علاقائی