باٹا پور:دو گروپوں کی ہوائی فائرنگ ،اندھی گولی سے خاتون جاں بحق

باٹا پور:دو گروپوں کی ہوائی فائرنگ ،اندھی گولی سے خاتون جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر)باٹا پور کے علاقے اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ذرائع کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان ہوائی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے چھت پر سوئی 50 سالہ خاتون سعیداں بی بی موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔

مزید : علاقائی