ایس ایس پی کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی نے نئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایس ایس پی کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی نے نئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے عہدے کا چارج ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی نے نئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ان کا کہناتھا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی منزل تک محفوظ رسائی میری اولین ترجیحات میں ہے۔ پہلے سلام، پھر کلام کے اصولوں کو اپنایا جائیگا،شہریوں سے بدتمیزی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔کرپشن کے خلاف زیروٹولرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔جبکہ ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی