ہنجر وال: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ہنجر وال: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ہنجر وال کے علاقہ میں بے قابو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نتیجے میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ڈرائیور ٹرالی چھور کر فرار ہو گیااطلاع ملنے پر لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ کینال ویو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افرادحامد اور وحید ٹائروں تلے آکرشدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی