ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر واقعہ ایک سٹور میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں تین نامعلوم مسلح ڈاکو سٹور سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے، مقامی پولیس نے سٹور کے مالک کی درخواست پر تینوں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح ڈاکو ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خریدار کی شکل میں سٹور میں داخل ہوئے اور انہوں نے سٹور کے مالک اور ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ما ڈل ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شیر از اور فیملی سے4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،نو اں کو ٹ کے علا قہ سے با بر اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گر ین ٹاون میں عابد اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،جو ہر ٹا ؤ ن سے ڈاکوفیاض کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن راوی کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے بشیرسے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس اے کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے اصغر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔منا واں کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے طا رق اور اس کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔اقبا ل ٹا ? ن کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے اعجا ز اور فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔ڈیفنس۔گلبرگ۔غازی آبادسے کاریں اور لاری اڈا،نولکھا،فیکٹری ایریا اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی