فواد حسن نیب کے طلب کرنے پر ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے

فواد حسن نیب کے طلب کرنے پر ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے

لاہور(کر ائم رپو رٹر)وزیر اعظم کے سابق سپیشل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کے طلب کرنے پر ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے۔نیب نے انہیں آشیانہ اقبال سکینڈل کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ فواد حسن فواد کو نیب نے نویں بار طلب کیا لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کا کہناہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام کو فواد حسن فواد کے بار بار طلب کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے سے تفتیش پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں رپورٹ پیش کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کے افسران فواد حسن فواد کو حراست میں لیکر کرتفتیش کرنے کے بارے میں بھی غور کر ر ہے ہیں۔

مزید : علاقائی