شیخوپورہ:کارکی ٹکر سے خاتون جان کی بازی ہار گئی

شیخوپورہ:کارکی ٹکر سے خاتون جان کی بازی ہار گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شرقپور شریف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب تیزرفتار بے قابو کار نے سڑک کراس کرنے والی نامعلوم خاتون کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی ،جبکہ کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم خاتون سڑک کراس کررہی تھی کہ اچانک ہی بے قابو کار نے خاتون کو ٹکر مار دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی متعلقہ تھانہ کی پولیس نے نعش کو تحویل میں لینے کے بعد ضروری کاروائی کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا ہے پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون سیکھانوالی گاؤں کی رہایشی بتاجارہی ہے جس کی شناخت کے لیے مذکورہ گاؤں کے افراد کو شناخت کے لیے بلالیا ہے ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -