ننکانہ:زمین کے تنازعہ پر6 ملزمان کا ایک شخص پر تشدد

ننکانہ:زمین کے تنازعہ پر6 ملزمان کا ایک شخص پر تشدد

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )زمین کے تنازعہ پر چھ ملزمان نے ڈنڈوں ، سوٹوں کے وار کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں وکیل والا کے رہائشی رانا اختر کا بختاور کوٹ کے رہائشی ملزمان اقبال اور عاصم وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز ملزمان اقبال وغیرہ نے اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں ، سوٹوں کے وار کرکے رانا اختر کو شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے میڈیکل رپورٹ کے بعد رانا اختر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی