گوجرہ،مسلح افراد کانوجوان پروالدہ اوربہن سمیت تشدد
گوجرہ( نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں میں ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد نے نوجوان کو والدہ اور بہن سمیت مارپیٹ کر کے شدید زخمی کر دیاگیا معلوم ہو اہے کہ چک نمبر337ج ب کے محمد شاہد سلیم کی اہلیہ مسرت بی بی،بیٹارحمان شاہد بیٹی فریحااور نوکرکھیتی باڑی میں مصروف تھے اور جنہوں نے کھیتوں کو پانی لگایا ہو اتھا کہ اس دوران ماجد وغیرہ 11افرادڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کروہاں آگئے اور انہیں تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہ ہو سکی ہے۔